بھارتی اداکارکمل ہاسن کورونا کا شکارہوگئے

بھارتی اداکارکمل ہاسن نے کورونا کی تشخیص کے بعد اسپتال میں قرنطینہ کرلیا۔


ویب ڈیسک November 22, 2021
کورونا کا پھیلاؤ ختم نہیں ہواعوام احتیاط کریں،کمل ہاسن:فوٹو:فائل

بھارتی اداکار کمل ہاسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

بھارتی اداکار کمل ہاسن بھی کورونا کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کمل ہاسن کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال منتقل ہوگئے۔

کمل ہاسن کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ امریکا سے واپسی پرہلکی کھانسی تھی۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو اسپتال میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

کمل ہاسن کا مزید کہنا تھا کہ سب کواس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ کورونا کا پھیلاؤ ختم نہیں ہوا ہے اس لئے سب کواحتیاط کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |