بااثرشخص کا لیڈی ہیلتھ ورکر پر بدترین تشدد ہاتھ کی انگلی توڑ دی

دادرسی کے لیے تھانہ علی پور چٹھہ گئی تو پولیس نے تھانے سے باہر نکال دیا، خاتون کا الزام

درندہ صفت انسان منہ پر تھپڑ مارتا رہا اور پوچھتا رہا کہ دروازے پر دستک کیوں دی، خاتون کا الزام۔ فوٹو:فائل

روبیلا اور خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگانے والی لیڈی ہیلتھ ورکر کو بااثر شخص نے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں لیڈی ہیلتھ ورکر کا حفاظتی ٹیکے لگانا جرم بن گیا، خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران خاتون ہیلتھ ورکر پر بااثر شخص نے تشدد کرکے انگلی توڑ دی۔


لیڈی ہیلتھ ورکر کے مطابق اس نے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے دروازے پر دستک دی تو با اثر شخص آپے سے باہر ہوگیا، اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، درندہ صفت انسان منہ پر تھپڑ مارتا رہا اور پوچھتا رہا کہ دروازے پر دستک کیوں دی۔

متاثرہ خاتون ہیلتھ ورکر نے بااثر ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شخص کے تشدد سے سر میں چوٹ آئی اور ہاتھ کی انگلی بھی ٹوٹ گئی، دادرسی کے لیے تھانہ علی پور چٹھہ گئی تو پولیس نے تھانے سے باہر نکال دیا۔
Load Next Story