اکاؤنٹ کھولنے کیلیے بینک جانے کی ضرورت نہیں نئی سہولت متعارف

اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل طریقے سے بایو میٹرک تصدیق کے بعد بینکوں کو اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی


Business Reporter November 22, 2021
اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل طریقے سے بایو میٹرک تصدیق کے بعد بینکوں کو اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی . فوٹو : فائل

اکاؤنٹ کھولنے کیلیے بینک جانے کی ضرورت نہیں اب نئی سہولت متعارف کردای گئی۔

بینک اکاؤنٹس کھولنا اب اور بھی آسان ہوگیا، اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل طریقے سے بایو میٹرک تصدیق کے بعد بینکوں کو اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی۔

اس سہولت کے ذریعے اب یکم جنوری 2022ء سے کسی بھی جگہ سے بایو میٹرک تصدیق کرکے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولا جاسکے گا۔ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے بینک کی شاخوں کا دورہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور بینک ریموٹ بایو میٹرک تصدیق پر اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں