چیمپئنز ٹرافی کسی کو پاکستان جانے پرپریشانی نہیں ہوگی آئی سی سی

عالمی ایونٹ کئی برسوں بعدپاکستان میں ہوگا، اگر ہم اسے اہل نہیں سمجھتے تومیزبانی کیلیے منتخب ہی نہیں کرتے، گریگ بارکلے


Sports Desk November 23, 2021
عالمی ایونٹ کئی برسوں بعدپاکستان میں ہوگا، اگر ہم اسے اہل نہیں سمجھتے تومیزبانی کیلیے منتخب ہی نہیں کرتے، گریگ بارکلے۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی نے کہا ہے کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے دیگر ممالک کو پاکستان میں کھیلنے پر کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

2 دہائیوں بعد پاک سرزمین پر کسی بڑے ایونٹ کا انعقاد ہوگا جب کہ آئی سی سی پْراعتماد ہے کہ کسی شریک ملک کو ایونٹ کے لیے پاکستان کا سفر کرنے پر کوئی تحفظات نہیں ہوں گے۔

چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا کہ عالمی ایونٹ کئی برسوں بعد پاکستان میں ہوگا، اگر ہم اسے اہل نہیں سمجھتے تومیزبانی کیلیے منتخب ہی نہیں کرتے، ہمیں امید ہے کہ پاکستان اس ایونٹ کو خوش اسلوبی سے مکمل کرپائے گا۔

دوسری جانب آئی سی سی کے مستقل سی ای او جیف ایلڈرائس کا کہنا ہے کہ 2 سالہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سائیکل کرکٹ کے فروغ کیلیے اہم ہے، ورلڈ گلوبل باڈی نے گزشتہ دنوں 2032-2024 آئی سی سی ایونٹس کا شیڈول جاری کیا تھا، جس میں ہر سال کوئی ایونٹ رکھا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس مختلف فارمیٹس کے الگ ایونٹس ہیں، ہر 2 برس میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کھیل کے فروغ کیلیے اہم ہوگا، چیمپئنز ٹرافی اب تک آخری بار 2017 میں منعقد ہوئی تھی اور 2025 میں اس کا دوسرا ایڈیشن ہونا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں