انسداد دہشتگردی پاک روس معاونت کو وسعت دینے پر اتفاق

انٹرنیٹ پر پروپیگنڈے کا پھیلاؤ، دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کے عزم کا اعادہ

انٹرنیٹ پر پروپیگنڈے کا پھیلاؤ، دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کے عزم کا اعادہ ۔ فوٹو : فائل

پاکستان اور روس نے عالمی دہشتگردی کیخلاف ایک دوسرے کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے اور انٹرنیٹ پر دہشتگردی کے پروپیگنڈے کے پھیلاو کا مقابلہ کرنے اور دہشتگردی کی مالی معاونت کے انسداد پر بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بین الاقوامی دہشت گردی اور سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے روس پاکستان مشترکہ ورکنگ گروپ کا 9 واں اجلاس ہوا جس کی مشترکہ صدارت روسی فیڈریشن خارجہ امور کے نائب وزیر اولیگ وی سیرومولوٹوف اور پاکستانی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری نبیل منیر نے کی۔


ملاقات کے دوران دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف عالمی جنگ سے متعلق وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا،موجودہ چیلنجز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے نئے اور خطرات بھی شامل تھے، دہشت گردی کے نظریات کا پھیلاو اور دہشت گردی کی نئی شکلوں کا ابھرنا ایک سنگین چیلنج ہے۔

دونوں ممالک نے بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے اور سلامتی کو درپیش دیگر چیلنجز سے متعلق امور پر اپنی دوطرفہ معاونت کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
Load Next Story