قوانین کی خلاف ورزی پر 6 بیمہ وتکافل کمپنیوں کو نوٹس

گزشتہ ماہ 3 بیمہ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کو تنبیہ، 10 شکایات نمٹائی گئیں، ایس ای سی پی

گزشتہ ماہ 3 بیمہ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کو تنبیہ، 10 شکایات نمٹائی گئیں، ایس ای سی پی فوٹو ڈیزائن: جمال خورشید/ فائل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیز آرڈیننس 1948 اور انشورنس آرڈیننس 2000 کی خلاف ورزی کرنے پر 6 بیمہ اور تکافل کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جنوری میں 3 بیمہ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کو ایس ای سی پی کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی، سائلین کی 10 شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے ان کو کامیابی سے نمٹادیا گیا، جنوری کے دوران 40 سرویئرز کو لائسنس جاری کیے گئے اور 14 سرویئرز کے لائسنسوں کی تجدید کی گئی۔




اس حوالے سے ایس ای پی کے کمشنر انشورنس محمد آصف عارف کا کہنا ہے کہ انضباتی کارروائیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ ہمارا انضباتی پروگرام مضبوط اور جامع ہے، ایس ای سی پی بیمہ کمپنیوں کو قواعد و ضوابط کا پابند بنانے کے لیے مزید اقدامات کرے گا۔
Load Next Story