بلغاریہ بس میں آتشزدگی سے بچوں سمیت 46 مسافر جھلس کر ہلاک
ترکی سے سیاحت کے بعد مسافر اپنے ملک مقدونیہ آ رہے تھے
بلغاریہ میں مسافر بس میں آگ لگنے سے 46 افراد ہلاک اور 7 بری طرح زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا نے بلغاریہ کی وزارت داخلہ کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ مغربی بلغاریہ کی ہائے وے پر سفر کرنے والی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور7 زخمی ہوگئے۔
ترکی سے سیاحت کے بعد شمالی مقدونیہ آنے والی بس بلغاریہ کے گاؤں بوسنیک پر ٹریفک بیریئر سے ٹکرا گئی۔ مبینہ طور پر اسی تصادم کی وجہ سے بس میں آگ لگی اور بس دیکھتے ہی دیکھتے ہی مکمل طور پر جل گئی۔
حادثہ اس وقت ہوا جب مسافر بس میں سو رہے تھے اور ہائی وے پر ہلکی بارش بھی ہو رہی تھی۔ افسوسناک حادثے میں زیادہ تر لاشیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران 46 افراد کی مسخ شدہ نامکمل لاشیں نکالی ہیں جب کہ 7 افراد کو اسپتال منتقل کیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بس میں 12 بچے بھی سوار تھے جن میں سے 5 ہلاک ہوگئے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔