محکمہ لیبر کا خواتین فیکٹری ورکرز کو اسکوٹی دینے کا فیصلہ
سالانہ 100 خواتین فیکٹری ورکرز کو اسکوٹی موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی
پنجاب میں خواتین فیکٹری ملازمین کو محکمہ لیبر اسکوٹی موٹر سائیکلیں دے گا۔
سیکرٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ نے گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی جی لیبر فیصل ظہور،ڈپٹی سیکرٹری راؤ زاہد سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔
سیکرٹری لیبر کے مطابق اجلاس میں سالانہ 100 خواتین فیکٹری ورکرز کو اسکوٹی موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں ورکرز ویلفیئر اسکولوں میں اساتذہ کی 304 خالی اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ بھی کیا گیا اور کمپیوٹر ٹیچرز کی 8 نئی اسامیوں کی منظوری دی گئی۔
سیکرٹری لیبر لیاقت علی نے تمام طلباء کو اسکول یونیفارم کی مد میں گرانٹ فوری ادا کرنے کا حکم دیا۔ سیکرٹری لیبر نے کہا کہ گوجرانوالہ میں جعلی کاغذات کی مدد سے ڈیتھ گرانٹ کے لئے 10 کیسز دائر کئے گئے، جس پر محکمہ کے 3 ملازمین اور 2 لیبر لیڈرز کے خلاف گرانٹ کی جعلی کیسز پر ایف ائی آر درج کروائی گئی ہے۔
گورننگ باڈی نے 70 ملین روپے کی لاگت سے ویلفیئر اسکولوں کیلئے فرنیچر خریدنے اور ٹیوٹا کے تعلیمی اداروں میں مزدوروں کے بچوں کو تکنیکی تعلیم مہیا کرنے کی منظوری بھی دی۔ حکمہ لیبر ٹیوٹا کے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی فیس ادا کرے گا۔