پی ٹی آئی خیبر پختون خوا میں بلدیاتی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات

پی ٹی آئی ایم پی اے کا لکی مروت میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراض


ویب ڈیسک November 23, 2021
پی ٹی آئی ایم پی اے کا لکی مروت میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراض

پی ٹی آئی کے ایم پی اے ہشام انعام اللہ نے لکی مروت میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراضات اٹھادیے۔

ہشام انعام اللہ نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی محمود خان، پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری کو خط لکھ دیے۔ ہشام انعام اللہ نے کہا کہ میرے ضلع میں غیر متعلقہ افراد کو ٹکٹ جاری کیے گئے، اور مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی مداخلت پر ان لوگوں کو ٹکٹ جاری کیے گئے جو میرے مخالفین ہیں۔

ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بغیر مخالف امیدواروں کی انتخابی مہم نہیں چلا سکتا، پارٹی قیادت ٹکٹوں کی تقسیم کا نوٹس لے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں