پاکستان میں کورونا وائرس کے 315 نئے کیس رپورٹ 5 مریض جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.89 فیصد رہی۔


ویب ڈیسک November 23, 2021
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.89 فیصد رہی۔

ISLAMABAD: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 35 ہزار 332 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 315 افراد میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.89 فیصد رہی۔



این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 5 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 28 ہزار 668 ہوگئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 82 ہزار 510 ہوگئی ہے۔ اس وقت فعال کیسز کی تعداد 14 ہزار 862 ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں