بنگلا دیش کیخلاف توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا بابراعظم کا اعتراف
کوشش کریں گے کہ ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھ کر یہ سیرہز بھی اپنےنام کریں، بابراعظم
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے۔
خوش دل شاہ، فخرزمان اور محمد نواز نے بہت اچھی کارکردگی دکھاکر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، کوشش کریں گے کہ ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھ کر یہ سیرہز بھی اپنےنام کریں۔
پی سی بی کی جانب سےجاری کردہ ویڈیو میں بابر اعظم نے کہا کہ لوئر مڈل آرڈر میں بھی میچ فنش کرنے کی عادت آرہی ہے۔ بحثیت کپتان ہر کھلاڑی کو اس کا رول واضح طورپر بتا دیتا ہوں کہ ان سے کس قسم کی کارکردگی درکار ہے۔
ہمیں فیلڈنگ اور لوئر مڈل آرڈر میں بہتری کی ضرورت تھی۔ گزشتہ چند ماہ میں فیلڈنگ کے شعبے میں بہتری ہوئی ہے، اس کے ساتھ لوئرمڈل آرڈر اب میچ فنش کرنا شروع ہوگیاہے جو بہت زبردست بات ہے۔ اسی جذبے اور محنت کو جاری رکھ کر کارکردگی کا گراف مزید بلند ہوسکتاہے۔
بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کراوڈ نے بہت زیادہ سپورٹ کیا، کورونا میں ہم اسٹیڈیم میں کراوڈ کو مس کررہے تھے اب حالات کچھ نارمل ہیں تو کراوڈ کی موجودگی میں کھیلنے کا مزہ بھی آریاہے۔ بابراعظم کےمطابق رواں سال سترہ ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کی بہت خوشی ہے اور اس کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔