گوادر مند اور پنجگور میں جوائنٹ بارڈر مارکیٹ کا منصوبہ منظور
جوائنٹ بارڈر مارکیٹ کے منصوبے پاکستان اور ایران حکومتوں کے ایم او یو کے تحت ہوئے
RAWALPINDI:
سی ڈی ڈبلیو پی نے گوادر، مند اور پنجگور بلوچستان میں جوائنٹ بارڈر مارکیٹ منصوبہ کی منظوری دیدی ہے۔
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا جس میں 60 کروڑمالیت کے 3 ترقیاتی منصوبے منظور کیے گئے، سی ڈی ڈبلیو پی نے 60 ارب 64 کروڑ مالیت کے 3 ترقیاتی منصوبے ایکنک کو بھجوادیے ہیں، جوائنٹ بارڈر مارکیٹ کے منصوبے پاکستان ایران حکومتوں کے ایم او یو کے تحت ہوئے۔
سی ڈی ڈبلیو پی نے جو منصوبے ایکنک کو بھجوائے ہیں ان میں راولپنڈی رنگ روڈ، لئی ایکسپریس وے لینڈ ایکوزیشن اور آئی جے پی روڈ سے سرینگر ہائی وے تک 10 ایونیوفزیبلٹی اسٹڈی اور کنسٹرکشن کا منصوبہ شامل ہے۔
38.3 کلو میٹر رنگ روڈ منصوبے پر 23 ارب 60 کروڑ لاگت کا تخمینہ ہے، لئی ایکسپریس وے لینڈ ایکوزیشن کا منصوبہ 24 ارب 96 کروڑ جب کہ آئی جے پی روڈ سے سرینگر پائی وے تک 10 ایونیوفزیبلٹی سٹڈی اور کنسٹرکشن کا منصوبہ 12 ارب لاگت کا ہے۔