شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی

سینیٹر ایوب آفریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز مقرر


ویب ڈیسک November 23, 2021
سینیٹر ایوب آفریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز مقرر

مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہوگئی اور سینیٹر ایوب آفریدی ایوان بالا کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا۔ چیرمین سینیٹ کی منظوری کے بعد سینٹ سیکرٹریٹ نے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی

ایوب آفریدی نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو استعفی پیش کیا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا، میری سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کیا، وزیراعظم کے صوابدید ہے جس کو چاہے ذمہ داری دے، اگر وزیراعظم کوئی ذمہ داری نہیں بھی دینگے تو تب بھی کوئی اعتراض نہیں، مجھے موقع دیا گیا تو قوم و ملک کی خدمت کرونگا۔

سینیٹر ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔ عمران خان کی سفارش پر صدر مملکت عارف علوی نے باضابطہ منظوری دیدی۔وہ وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں