بارشوں سے تحفظ کیلیے تمام وسائل استعمال کیے جائیںالطاف حسین

ملک بھرمیں رین ایمرجنسی نافذکی جائے،متعددافرادکے جاں بحق وزخمی ہونے پراظہارافسوس


Express Desk September 11, 2012
ملک بھرمیں رین ایمرجنسی نافذکی جائے،متعددافرادکے جاں بحق وزخمی ہونے پراظہارافسوس۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں سے قیمتی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔

تیزبارشوں سے تحفظ کے لیے تمام حکومتی وسائل،ذرائع،عملہ اور مشینری کو فی الفوراستعمال میں لایا جائے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ملک بھر میں طوفانی اور تیزبارشوں کے باعث متعدد افراد کرنٹ لگنے اور مختلف حادثات کا شکار ہوکراپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں،دریائوں،ندی اورنالوں میں طغیانی کے سبب قریبی گائوں،گوٹھوںاوردیہاتوںکے عوام کی جان ومال کو شدید خطرات لاحق ہیں لہٰذا دریائوں، ندی اور نالوں کے پشتے اور دیواروں کو مضبوط بنایاجائے،انھوں نے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انھیں صبر کی تلقین کی اور جاں بحق افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلیے دعاکی۔

الطاف حسین نے صدر ، وزیراعظم سمیت چاروں صوبائی حکومتوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ سے مطالبہ کیاکہ ملک بھر میں رین ایمرجنسی نافذکی جائے۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے خدمت خلق فائونڈیشن اور ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی کے ذمے داران کو بارشوں سے متاثرہ سندھ کے عوام کی امداد اورانھیں طبی سہولتوں کی فراہمی کیلیے سکھر میں مرکزی ریلیف کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم مصیبت کی گھڑی میں عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی امداد اور بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی،الطاف حسین نے کے کے ایف کے رضاکاروں اور ایم کیوایم کے کارکنان سے کہا کہ وہ متاثرہ افرادکی امداد اورانھیں طبی سہولتوں کی فراہمی میںبڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں