سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ کی پہلی برسی آج منائی جائیگی

مرحوم کی رہائش گاہ واقعF-97بلاک Fنارتھ ناظم آبادکراچی میں ظہر تا مغرب قران خوانی کا اہتمام کیاگیا ہے

مرحوم کی رہائش گاہ واقعF-97بلاک Fنارتھ ناظم آبادکراچی میں ظہر تا مغرب قران خوانی کا اہتمام کیاگیا ہے۔ فوٹو: فائل

معروف آرتھوپیڈک سرجن اور سابق صوبائی وزیرکھیل سندھ ڈاکٹر محمد علی شاہ کی پہلی برسی آج(ہفتہ کو) منائی جائیگی۔


برسی کے موقع پر مرحوم کی رہائش گاہ واقعF-97بلاک Fنارتھ ناظم آبادکراچی میں ظہر تا مغرب قران خوانی کا اہتمام کیاگیا ہے، ان کے صاحبزادے ڈاکٹر سید عمران علی شاہ اور ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے تمام دوست احبابوں سے شرکت کی درخواست کی ہے، واضح رہے کہ ڈاکٹر سید محمد علی شاہ 4مرتبہ صداتی اعزازات سے نوازے جا چکے ہیں جس میں کھیلوں میں تمغہ امتیاز ، سرجر ی میں پرائڈ آف پرفارمنس ، پبلک سروسز میں ستارہ امتیاز اور سرجری میں ہلال امتیاز شامل ہیں ڈاکٹر جنید علی شاہ نے بتایا کہ ان کے والد نے شعبہ طب میں آرتھوپیڈک سرجری میں دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا بلکہ بحیثیت صوبائی وزیر کھیل سندھ اور ملک بھر میں انقلابی اور تاریخی کارنامے انجام دیے، وہ پی سی بی کی گورننگ بورڈ کے ممبر، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔
Load Next Story