ایوب آفریدی وزیر اعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز مقرر نوٹیفیکیشن جاری

سینیٹر ایوب افریدی نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا


ویب ڈیسک November 23, 2021
سینیٹر ایوب افریدی نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔(فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان نے ایوب آفریدی کو مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز مقرر کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے سابق سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیر برائے اوور سیز پاکستانیز مقرر کردیا ہے، کابینہ ڈویژن نے ایوب آفریدی کی تقرری کا نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ ایوب آفریدی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے : پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی

اس سے قبل سینیٹر ایوب آفریدی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے تھے اور چیئرمین سینیٹ کی منظوری کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹر ایوب افریدی کی نشست خالی ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ایوب افریدی نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں