وزیراعظم کا ملک کے مقابلے میں کراچی میں اشیا کی بڑھتی قیمتوں پر اظہار تشویش
وزیراعظم سے پی ٹی آئی رہنما غوث علی شاہ کی ملاقات، سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو
وزیراعظم عمران خان نے کراچی اور حیدرآباد میں ملک کے دیگر حصوں کے مقابلوں میں اشیاءِ ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غوث علی شاہ نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی شریک تھے۔
وزیراعظم سے ہونے والی اس اہم ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما غوث علی شاہ نے سندھ کی سیاسی صورتحال اور وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی۔
اس کے علاوہ وزیرِاعظم نے سندھ بالخصوص کراچی اور حیدر آباد میں ملک کے باقی حصوں کے مقابلے میں اشیاءِ ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔