کراچی میں فائرنگ سے متحدہ کے 2 کارکنوں سمیت 9افراد ہلاک
سعید آباد میں 2،مومن آباد اور بلدیہ میں 1شخص ہلاک، فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑگیا،منگھوپیر سے لاش ملی
ABBOTTABAD:
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں میاں بیوی ، چچا بھتیجے اور متحدہ قومی موومنٹ کے2کارکنوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایک لاش ملی جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کلیم اللہ ہلاک ہوگیا ، مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی ، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی اور خوف و ہراس پھیل گیا، ایس ڈی پی او اقبال مارکیٹ ڈی ایس پی وحید نے ایکسپریس کو بتایا کہ اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ڈبہ موڑ پر کلیم اللہ ولد بابو خان گھر کے قریب واقع لال مسجد میں عصر کی نماز پڑھ کر نکلا ہی تھا کہ گھات لگائے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔
مقتول متحدہ قومی موومنٹ کا سابق سیکٹر انچارج تھا ،قائد آباد میں گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو ہلاک کردیا۔سعید آباد کے علاقے گلشن غازی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا ، مقتولین کی شناخت 58 سالہ خان پسند ولد گل پسند اور 35 سالہ رئیس خان کے نام سے ہوئی جوکہ چچا بھتیجے تھے۔ مومن آباد کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد محتشام ولد سید احمد کے نام سے ہوئی جس کی عمر تقریباً 35 برس تھی ،مقتول کے والد نے پولیس کو بتایا کہ انھیں گزشتہ شب ہی ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی کہ ان کے بیٹے کو اغوا کرلیا گیا ہے ، وہ فوری طور پر 50 ہزار روپے کا بندوبست کریں ، اس سے قبل کہ وہ مزید کچھ کرپاتے پیر کی صبح اس کی لاش مل گئی۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے 5 نمبر الفلاح بینک والی گلی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لائی گئیں، مقتولین کی شناخت 30 سالہ تحسین ولد حسین بخش اور 22 سالہ احسن ولد سرفراز کے نام سے ہوئی ہے، بلدیہ ٹاؤن کے علاقے طائی محلہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28 سالہ محمد علی ولد عبدالغنی ہلاک ہوگیا ، منگھوپیر کے علاقے کنواری کالونی پہاڑی سے نامعلوم شخص کئی روز پرانی لاش ملی۔
سولجر بازار کے علاقے نمائش چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عامر چانڈیو زخمی ہوگیا، زخمی شخص سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا افسر بتایا جاتا ہے، نبی بخش کے علاقے گل سینٹر کے قریب سی این جی پمپ پر لوٹ مار کے دوران پولیس مقابلے میں فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر 42 سالہ مشتاق قادری کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔
علاوہ ازیں اتواراور پیر کی درمیانی شب حسن اسکوائر کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ماڑی پور کے علاقے میں ہاکس بے روڈ پر واقع پٹرول پمپ سے ڈاکو کیشیئر سے تقریباً 5 لاکھ روپے چھین کر لے گئے ، مزاحمت پر کیشیئر فدا حسین کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جسے سول اسپتال پہنچایا گیا ، پولیس نے رقم چھیننے کے واقعے سے انکار کیا، دریں اثنا الفلاح کے علاقے ملیر 15 میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 20 سالہ کامل خان زخمی ہوگیا ۔