ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر پاکستان ٹیم فتح کی راہ پر واپس آگئی
تھائی لینڈ کو زیر کرلیا، امریکا کیخلاف بنگلہ دیش 270 رنز سے فتحیاب
ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان ٹیم فتح کی راہ پر واپس آگئی۔
تھائی لینڈ سے میچ میں پاکستان ٹیم48 اوورز میں 145رنزپرآؤٹ ہو گئی، عالیہ ریاض 49 اور کپتان جویریہ خان 38 رنز بناکر نمایاں رہیں، اوپنر منیبہ علی 13، ندا ڈار 15 اور فاطمہ ثنا 10 رنز بنا سکیں، تھیپاچا پتھووانگ نے 9 اوورز میں 18رنز دے کر 5 وکٹیں اڑائیں، سورنارین ٹیپوچ نے 19 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، حریف ٹیم جوابی اننگز میں 42.5 اوورز میں 93 رنز پر ہمت ہارگئی۔
نٹایا بوچاتھم 18،اوکیماچیمپو 16 اور کپتان نیورومل چائی وائی14 رنز بنا سکیں، ندا ڈار اور فاطمہ ثنا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
دیگر میچز میں بنگلادیش نے امریکا کیخلاف 270 کے ریکارڈ مارجن سے کامیابی سمیٹ لی، فاتح الیون نے 5 وکٹ پر 322رنز بنائے، شمیم اختر نے 130 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، فرغانہ حق 67 اور مرشدہ خاتون 47 رنز بناکر نمایاں رہیں، موکاشا چوہدری نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، ناکام سائیڈ 30.3 اوورز میں 52 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو 6 وکٹ سے مات دے دی، ناکام سائیڈ نے 159رنز بنائے، انیسہ محمد نے 3 وکٹیں اڑائیں، فاتح الیون نے ہدف 39.3 اوورز میں 4 وکٹ پرحاصل کرلیا، اوپنر دیندرا ڈوٹن نے 73 رنز بنائے، کپتان اسٹیفنی ٹیلر 41 پر ناٹ آؤٹ رہیں۔
سری لنکا نے نیدرلینڈز کو ڈی ایل میتھڈ پر34 رنز سے زیر کیا، فاتح ٹیم نے 9 وکٹ پر 278رنز اسکور کیے، کپتان چماری اتاپتو 111 رنز بناکر نمایاں رہیں، کیرولین ڈی لینگ نے 4 وکٹیں حاصل کی،کم روشنی کے سبب نیدرلینڈز کو 43.4 اوورز میں 231 کا ہدف دیا گیا لیکن وہ6 وکٹ پر 196 رنز بنا سکی،بیبیٹ ڈی لیڈز 78 اور اسٹیری کیلس 68 رنز بناکر نمایاں رہیں، اوشادی راناسنگھے کو2 وکٹیں ملیں۔