کوئٹہ گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 بچے جھلس کر زخمی

بچوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا

بچوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا . فوٹو : فائل

پشتون آباد کے علاقے میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے پانچ بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پشتون آباد کے علاقے میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کربچوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
Load Next Story