اسکاٹ لینڈ11بزرگ افراد کوویکسین کے بجائےنمکین پانی کا انجکشن لگا دیا گیا

پانی کا انجکشن لگانے کا انکشاف بزرگ افراد کے طبی معائنے کے دوران ہوا۔


ویب ڈیسک November 24, 2021
کئیرہوم میں مقیم12بزرگ افرا دکورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں:فوٹو:فائل

اسکاٹ لینڈ میں11بزرگ افراد کوکورونا ویکسین کے بجائے نمکین پانی کا انجکشن لگا دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے علاقے لانکشائرکے ایک کئیرہوم میں رہائش پذیر11بزرگ افراد کوکورونا ویکسین کے بجائے نمکین پانی کا انجکشن لگا دیا گیا۔

بزرگ افراد کوپانی کا انجکشن دینے کا انکشاف طبی معائنے کے دوران ہوا۔مقامی سرکاری اسپتال کے حکام نے واقعہ پرمعذرت کرتے ہوئے کہا کہ غلطی سے لگنے والے انجکشن صحت کے لئے نقصان دہ نہیں۔ ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کئیرہوم میں مقیم12بزرگ افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

پانی اورنمک کا محلول عام طورپرویکسین میں ملایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |