نادرا ملازمین کا 17فرووی کویوم سیاہ منانے کا اعلان

14برس سے فرائض انجام دے رہے ہیں،مستقلی کے بجائے تنخواہ کم کر دی گئی، رضا سواتی


Numainda Express February 08, 2014
14برس سے فرائض انجام دے رہے ہیں،مستقلی کے بجائے تنخواہ کم کر دی گئی، رضا سواتی۔ فوٹو: فائل

نادرا ملازمین نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں17فرووی کو یوم سیاہ منانے اور دفاتر پر سیاہ پرچم آویزاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان نادرا ایمپلائز یونین سندھ کے صدر رضا خان سواتی نے دیگر رہنماؤں اور نادرا ملازمین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے بتایا کہ نادراکے ملازمین گزشتہ 14برس سے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن انھیں مستقل نہیں کیا جارہا۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے 24 جنوری کو نادرا ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر خوشخبری دینے کے بجائے ان کی تنخواہوں میں ہونے والے15فیصد اضافہ اور دیگر مراعات واپس لینے کا اعلان کر دیا جو ملازمین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔



انھوں نے کہا کہ ملازمین کو فروری سال 2010 میں مستقل کیا گیا تھا لیکن 3 سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود ملازمین حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو دی جانے والی مراعات سے محروم ہیں بلکہ ڈیٹا انٹری آپریٹر کو اس کا بنیادی اسکیل بھی نہیں دیا جارہا ۔ انھوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نادرا ملازمین کے مطالبات کو جلد از جلد منظور کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔