سپریم کورٹ کا کراچی میں نسلہ ٹاور گرانے اور دوپہر تک رپورٹ دینے کا حکم

یہاں سے فوری جائیں، نسلہ ٹاور گرائیں، دوپہر کو رپورٹ دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کراچی کو حکم


ویب ڈیسک November 24, 2021
یہاں سے فوری جائیں، نسلہ ٹاور گرائیں، دوپہر کو رپورٹ دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کراچی کو حکم

سپریم کورٹ نے شہر میں نسلہ ٹاور گرانے اور آج دوپہر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کیس کی سماعت کی۔

کمشنر کراچی عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے تاحال عمارت نہ گرائے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ اب تک کتنی عمارت گرائی، بتائیں؟، عہدہ چھوڑ دیں، آپ کے کرنے کا کام نہیں، آپ کو یہاں سے سیدھا جیل بھیجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا کام روک دیا گیا

کمشنر کراچی نے عدالت سے معافی مانگی۔ جس پر چیف جسٹس نے کمشنر کو حکم دیا کہ یہاں سے فوری جائیں، نسلہ ٹاور گرائیں، دوپہر کو رپورٹ دیں، نسلہ ٹاور کے ساتھ تجوری ہائٹس کی بھی رپورٹ ساتھ لائیں۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن دیگر افسران کے ہمراہ عدالت سے سیدھا نسلہ ٹاور پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور کو اندر سے توڑنے کا کام جاری ہے اور باہر سے آج شام شروع کردیا جائے گا، نسلہ ٹاور کو روایتی طریقے سے مزدور اور مشین لگا کر توڑا جائے گا، بہت جلد ٹاور گرایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں