اے آررحمان کی بیٹی کی نقاب پہن کرپہلی پرفارمنس

خدیجہ کی پرفارمنس نے دل جیت لئے۔


ویب ڈیسک November 24, 2021
اے آررحمان کی بیٹی خدیجہ کا آرکیسٹرا بھی خواتین پرمشتمل تھا،فوٹو:فائل

بالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی نے دبئی میں نقاب پہن کر پہلی پرفارمنس دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میوزک فیسٹول میں خدیجہ کی پرفارمنس نے نہ صرف حاضرین بلکہ سوشل میڈیا پردیکھنے والوں کے بھی دل جیت لئے۔ نقاب پہنے خدیجہ نے نعتیہ کلام پیش کیا اور بھرپور داد سمیٹی۔ خدیجہ کا آرکسٹرا بھی خواتین پر ہی مشتمل تھا۔



خدیجہ کو نقاب پہننے پر بھارتی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ خدیجہ کا تنقید کومسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنے والد یا کسی اور کے دباؤ پر نہیں بلکہ اپنی مرضی سے نقاب لیتی ہوں۔

خدیجہ اے آر رحمان کی بڑی بیٹی ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ موسیقار کی چھوٹی بیٹی اور اہلیہ حجاب نہیں لیتیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں