شکیب الحسن پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 نومبر سے چٹاکانگ میں شروع ہوگا


ویب ڈیسک November 24, 2021
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 نومبر سے چٹاکانگ میں شروع ہوگا

بنگلا دیشی آل راونڈر شکیب الحسن ان فٹ ہونے کے سبب پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ۔

پاکستان نے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ شکست دی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 26 نومبر سے چٹاکانگ میں ہوگا جس سے قبل بنگلادیشی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن اب تک ہیمسٹرنگ انجری سے نجات حاصل نہیں کرسکیں گے اور انہیں ابھی بھی آرام کی ضرورت ہے جس کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔



دوسری جانب بنگلادیشی آل راؤنڈر کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شمولیت بھی ان کی فٹنس سے مشروط کی گئی ہے تاہم اس دوران ان ری ہیب کا مرحلہ جاری ہے اور وہ مکمل فٹ ہونے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں