امریکا کے ساتھ مذاکرات سے نئے باب کا آغاز ہوگا طالبان

امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے دوحہ میں ہوں گے


ویب ڈیسک November 24, 2021
طالبان نے امریکی مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے، فوٹو: فائل

ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اگلے ہفتے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات سے سیاسی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان نے آئندہ ہفتے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی، سماجی اور معاشی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔

ترجمان طالبان نے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان مذاکرات سے افغانستان کو درپیش مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اور غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے گا۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا کا طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کا اعلان

قبل ازیں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ ہفتے طالبان کے ساتھ دوحہ میں مذاکرات ہوں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی مسائل کو حل کرنے اور امن معاہدے کی شرائط کے نفاذ پر بات کی جائے گی۔

سیاسی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات سے فریقین کو تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال میں ایک دوسرے کو مؤقف کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور افغان عوام کے دکھوں کا مداوا ممکن ہوسکے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان اور امریکا کے درمیان دوحہ میں ایک بار مذاکرات ہوچکے ہیں جو بے نتیجہ ثابت ہوئے تھے تاہم اب یہ دوسری ملاقات ہونے جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔