میرے حلقے میں کترینہ کے گالوں کی طرح سڑکیں بننی چاہئیں بھارتی وزیر

اس بیان پر بھارتی وزیر کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے


ویب ڈیسک November 24, 2021
بھارتی وزیر کو بیان پر کڑی تنقید کا سامنا ہے، فوٹو: فائل

راجستھان کے وزیر راجندر سنگھ گودھا نے فرمائش کی ہے کہ ان کے حلقے کی سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہونے چاہئیں جس پر وزیر کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے وزیر کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی ہے جس پر ملک بھر میں انھیں کڑی تنقید کا سامنا ہے اور عوام نے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ویڈیو میں وزیر راجندر سنگھ کو ایک کھلی کچہری میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ''میرے حلقے کی سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہونی چاہییں۔'' یہ بات انھوں نے ایک سائل کے شکایت کے جواب میں کہی۔



شہری نے سوال کیا تھا کہ حلقے میں جو سڑکیں بنی ہیں ان کا معیار بہت برا ہے اور ناہموار سڑکوں پر جلد ہی بڑے بڑے گڑھے پڑ جاتے ہیں جس پر سفر کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

ایسا پہلی بار نہیں جب بھارتی وزرا نے نہایت غیر مناسب اور نازیبا تبصرہ کیا ہو اس سے قبل بھی لالو پرساد سمیت کئی وزرا اپنے حلقے میں 'ہیما مالنی کے گالوں جیسی سڑکیں' بنانے کا وعدہ کرتے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔