مائیک ہسی کورونا کی وجہ سے بھارت میں تلخ تجربات کی یادیں نہ بھلا پائے
سابق آسٹریلوی کرکٹر نے آئی پی ایل کی فرنچائز چنئی سپرکنگز کو بطور بیٹنگ کوچ جوائن کیا تھا مگر وائرس کی زد میں آگئے۔
مائیک ہسی کوروناکی وجہ سے بھارت میں تلخ تجربات کی یادیں نہ بھلا پائے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر نے 7روزہ قرنطینہ کے بعد آئی پی ایل کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کو بطور بیٹنگ کوچ جوائن کیا تھا مگر وائرس کی زد میں آگئے۔
اپنے ایک کالم میں انھوں نے لکھاکہ پرتھ سے روانہ ہوتے وقت میں سوچ رہا تھا کہ دنیا کے محفوظ ترین مقام کو چھوڑ کر بھارت کیوں جارہا ہوں، پھر کرکٹ کیلیے میرا جنون غالب آگیا، وہاں کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد تلخ تجربات ہوئے،ایک کمرے میں تنہا قید میں رہا، کھانا دروازے پر وصول کیا، بخار کی شدت اتنی ہوتی تھی کہ رات بھر میں 4شرٹس تبدیل کرتا، خود کو مصروف رکھنے کیلیے ڈیسک پر بیٹھتا تو ہمت جواب دے جاتی اور لیٹنے پر مجبور ہوجاتا،ایئر ایمبولینس میں سفر کے دوران باڈی بیگ میں بیٹھنا پڑا۔
یاد رہے کہ بھارت میں آئی پی ایل کورونا کی وجہ سے معطل ہوگئی تھی،دوسرا مرحلہ ستمبر میں یواے ای میں شروع کرایا گیا تھا۔