گھوٹکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

شہید کی شناخت امانت کے نام سے ہوئی جو تھانہ اوباڑو میں تعینات تھا، پولیس حکام


ویب ڈیسک November 25, 2021
شہید کی شناخت امانت کے نام سے ہوئی جو تھانہ اوباڑو میں تعینات تھا، پولیس حکام.

تھانہ اوباڑو میں تعینات پولیس اہلکار کو دوران گشت نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق ضلع گھوٹکی کے تھانہ اوباڑو میں تعینات پولیس اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شہید کی شناخت امانت کے نام سے ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی رحیم یار خان اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار شہید پولیس اہلکار سندھ پنجاب سرحد پر سی پیک سروس روڈ سے اپنی ڈیوٹی پوائنٹ پر جارہے تھے کہ راستے میں کماد میں چپھے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، کانسٹیبل امانت کے سر میں گولی لگی اور وہ زخمی ہوگیا، زخمی کانسٹیبل کوشیخ زید اسپتال رحیم یار روانہ کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی شہید ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں