چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں گرلز ہاسٹل سے طالبہ کی لاش برآمد

چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں گرلز ہاسٹل سے طالبہ کی پھندا لگی لاش ملی۔


ویب ڈیسک November 25, 2021
طالبہ کی مبینہ خودکشی کا واقعہ گرلزہاسٹل میں پیش آیا:فوٹو:فائل

لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نے مبینہ طورپرخودکشی کرلی۔

چانڈکا میڈیکل کالج کی انتظامیہ کے مطابق طالبہ کی مبینہ خودکشی کا واقعہ گرلزہاسٹل نمبر2میں پیش آیا۔مبینہ طورپرخودکشی کرنے والی طالبہ نوشین کا تعلق ضلع دادوسے ہے۔

کالج انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ نوشین کی مبینہ خودکشی کا پتا اس وقت چلا جب نوشین کی روم میٹ کے دستک دینے کے باوجود کمرے کا دروازہ نہیں کھلا۔ انتظامیہ نے دروازہ کھولا توطالبہ کی پھندا لگی لاش ملی۔

پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔چانڈکا میڈیکل کالج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی بھی واقعہ کی تحقیقات کرے گی۔

نوشین کی مبینہ خودکشی کے بارے میں جسٹس فورنوشین سوشل میڈیا پرٹرینڈبن گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں