پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں حماد اظہر

پیٹرول پمپس مالکان کے جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، وفاقی وزیر توانائی


ویب ڈیسک November 25, 2021
پٹرول پمپ مالکان عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں، حماد اظہر۔(فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں۔

پیٹرولیم ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر میں ہڑتال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبہ پر مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کر دی گئی ہے، آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا، لیکن اس طرح عوام کو پریشان کرنا درست نہیں، پٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا بھی احساس ہے، پٹرول پمپ مالکان عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں، چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا، صرف جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے۔

دوسری جانب ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ تمام کمپنیوں کے ساتھ پیٹرول کی بلاتعطل سپلائی کے لئے رابطے میں ہیں، اوگرا تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں