حکومت نے عمران آصف کو ایم ڈی واٹر بورڈ تعینات کردیا

سابق ایم ڈی واٹر بورڈ قطب شیخ کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا


Staff Reporter February 08, 2014
سابق ایم ڈی واٹر بورڈ قطب شیخ کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔ فوٹو: فائل

BERLIN: سندھ حکومت نے ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ کا تبادلہ کرکے عمران آصف کو ایم ڈی واٹر بورڈ تعینات کردیا جبکہ سابق ایم ڈی واٹر بورڈ قطب شیخ کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین اینٹی کرپشن اور سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ واٹر بورڈ کے مختلف اکاؤنٹس سے ٹھیکیداروں کو ادا کی جانیوالی 45 کروڑ روپے کے معاملے کی تحقیقات کی جائے۔

 photo 3_zpsb25dc754.jpg

معلوم ہوا ہے کہ واٹر بورڈ کے مختلف اکائونٹس سے مبینہ بھاری رشوت کے بدلے ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کردی گئی ہیں اور ایسے مدوں سے رقم دی گئی ہے جو مخصوص ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔