حکومت نے عمران آصف کو ایم ڈی واٹر بورڈ تعینات کردیا
سابق ایم ڈی واٹر بورڈ قطب شیخ کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا
BERLIN:
سندھ حکومت نے ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ کا تبادلہ کرکے عمران آصف کو ایم ڈی واٹر بورڈ تعینات کردیا جبکہ سابق ایم ڈی واٹر بورڈ قطب شیخ کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین اینٹی کرپشن اور سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ واٹر بورڈ کے مختلف اکاؤنٹس سے ٹھیکیداروں کو ادا کی جانیوالی 45 کروڑ روپے کے معاملے کی تحقیقات کی جائے۔
معلوم ہوا ہے کہ واٹر بورڈ کے مختلف اکائونٹس سے مبینہ بھاری رشوت کے بدلے ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کردی گئی ہیں اور ایسے مدوں سے رقم دی گئی ہے جو مخصوص ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص تھے۔