سکھوں کو ’’دہشت گرد‘‘ کہنے پر کنگنا مشکل میں پھنس گئیں

کنگنا رناوت آئے روز اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات کا شکار رہتی ہیں


ویب ڈیسک November 25, 2021
کنگنا نے کسانوں کے احتجاج کو سکھ برادری سے جوڑتے ہوئے انہیں خالصتان کا دہشت گرد قرار دیا تھا۔

بھارتی سکھوں سے متعلق متنازع بیان دینے پر نئی دہلی کی اسمبلی نے کنگنا رناوت کو طلب کرلیا ہے۔

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بالی ووڈ میں متنازع شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں، کبھی جاوید اختر یا ہریتھک روشن کے ساتھ تنازع کا شکار رہتی ہیں تو کبھی اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا اور نیوز میں ہیڈ لائنز بناتی ہیں، چند روز قبل کنگنا نے ایسا ہی ایک بیان سکھ برادری سے متعلق دیا تھا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے، کنگنا کے بیان پر نئی دہلی کی اسمبلی نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کنگنا مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین واپس لینے کے فیصلے پر ناخوش

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی اسمبلی نے کنگنا رناوت کے سکھوں سے متعلق بیان پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی عام آدمی پارٹی کے رہنما کررہے ہیں، کنگنا کو کمیٹی کے سامنے 6 دسمبر کو طلب کرکے بیان سے متعلق وضاحت مانگی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت کی سکھ برادری کا کنگنا رناوت کو مینٹل اسپتال بھجوانے کا مطالبہ

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کسانوں سے متعلق متنازع قوانین واپس لینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد کنگنا رناوت نے کسانوں کے احتجاج کو سکھ برادری سے جوڑتے ہوئے انہیں خالصتان کا دہشت گرد قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |