ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کا کارکن سپرد خاک نماز جنازہ میں سیکڑوں کارکنان شریک

یونٹوں کے ذمے داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز واقارب نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔


Staff Reporter February 08, 2014
متحدہ قومی موومنٹ کورنگی سیکٹر کے کارکن محمد سلمان کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے ۔ فوٹو: ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیے گئے متحدہ قومی موومنٹ کورنگی سیکٹر یونٹ 75کے کارکن محمد سلمان شہید کو کورنگی نمبر 1 کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید کی نمازجنازہ کورنگی نمبر ڈیڑھ میں واقع مدینہ مسجد میں ادا کی گئی ، نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور نوید جمیل ، عاد ل خان ، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی شیراز وحید ، عامر معین ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ،کورنگی سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمے داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز واقارب نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔