کوچ کوئی بھی ہو مقصد پاکستان ٹیم کو کامیاب دیکھنا ہے مصباح الحق

میری کوچنگ میں بھی ٹیم نے کافی فتوحات اپنے نام کیں، مصباح الحق


Sports Reporter November 25, 2021
میری کوچنگ میں بھی ٹیم نے کافی فتوحات اپنے نام کیں، مصباح الحق۔ فوٹو : فائل

سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میرے جانے سے ٹیم بہتر پرفارم کرنے لگی ہے تو ویلڈن کیوں کہ کوچ کوئی بھی ہو ہم سب کا مقصد پاکستان ٹیم کو کامیاب دیکھنا ہے۔

سابق ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اس وقت بہترین کرکٹ کھیل رہی ہے، بابر کی کپتانی میں اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں جب کہ ثقلین مشتاق ٹیم کو بڑے اچھے انداز میں کھلارہے ہیں، پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کافی مضبوط ہے، بنگلا دیش کو سیریز ہراسکتی ہے جب کہ قومی ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بہت اچھا پرفارم کیا جس کی خوشی ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ محمد عباس سیمنگ وکٹوں پر بہترین چوائس ہے، آصف علی، افتخار احمد اور خوشدل شاہ کے پرفارم کرنے کی خوشی ہے، ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بہترین ٹیم کا انتخاب کرے۔

مصباح الحق نے کہا کہ میری کوچنگ میں بھی ٹیم نے کافی فتوحات اپنے نام کیں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، کوچ کوئی بھی ہو ہم سب کا مقصد پاکستان ٹیم کو کامیاب دیکھنا ہے تاہم جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میرے جانے سے ٹیم بہتر پرفارم کرنے لگی ہے تو ویلڈن، مجھے بھی پاکستان ٹیم کے جیتنے کی خوشی ہے، اگر پی سی بی کوچ کے لیے اشتہار دے گا تو میرا اپلائی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

شعیب ملک اور محمد حفیظ کے مستقبل کی کرکٹ میں کردار کے سوال پر سابق چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ کا موقف تھا کہ میں ان کو کوئی مشورہ نہیں دے سکتا، اپنے مستقبل کے حوالے سے کرکٹر خود بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو بھی زیادہ علم ہوگا کہ وہ قومی ٹیم کے لیے کب تک کھیل کر اس کی جیت میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |