سڈل کمیشن آج کام شروع کریگا نیب نے ریکارڈ بھیج دیا
شعیب سڈل کمیشن کی تحقیقات قبول نہیں، آج سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے، زاہد بخاری
ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کیلیے قائم کردہ خصوصی شعیب سڈل کمیشن آج کام کا آغاز کرے گا اور پہلے مرحلے میں فریقین کو تحریری بیان بھجوانے کے نوٹس جاری کیے جائیں
گے۔ ایک ٹی وی کے مطابق شعیب سڈل کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ فریقین کیلیے نوٹس کی تیاری شروع ہوگئی اور آج نوٹس جاری کرکے ایک ہفتے میں تحریری بیان طلب کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے تحقیقاتی ریکارڈ بھیج دیا ہے۔ این این آئی کے مطابق ارسلان افتخار کیس میں ملک ریاض حسین کے وکیل زاہد بخاری نے شعیب سڈل کمیشن کے خلاف (آج)منگل کو سپریم کورٹ سے رجوع کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ڈاکٹر شعیب سڈل کمیشن کی تحقیقات قبول نہیں۔