نیب اربوں روپے کے کرپشن مقدمات کی ٹھوس تحقیقات میں ناکام

سندھ اوراسلام آباد ریجن کی کارکردگی تسلی بخش نہیں،چیئرمین کا تبدیلیوں کا فیصلہ

سندھ اوراسلام آباد ریجن کی کارکردگی تسلی بخش نہیں،چیئرمین کا تبدیلیوں کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
قومی احتساب بیورو میں آئندہ ہفتے ڈی جی نیب بریگیڈیئرمصدق عباسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بڑے پیمانے پرانتظامی عہدوں پر اکھاڑ پچھاڑکی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب چوہدری قمرالزمان نے سندھ ریجن اورراولپنڈی اسلام آباد ریجن میں تبدیلیوںکا عندیہ دیا ہے۔نیب میں گزشتہ کئی برسوں سے زیرتحقیق کرپشن اور بدعنوانی کیسز میں انویسٹی گیشن اور ریکوری کے عمل میں دونوں ریجن کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔




سندھ میں پاکستان اسٹیل ملز اوراین آئی سی ایل کرپشن کیسزسمیت سرکاری زمینوں کی بندربانٹ اورکم نرخوں پرہزاروں ایکڑسرکاری اراضی کی فروخت کے درجنوں کیسز منظر عام پرآئے لیکن ان کی تحقیقات کا عمل نیب کے پاس التوا کا شکاررہا،ملزمان کی گرفتاریوں اوررقوم ریکوری کے حوالے سے نیب کی رپورٹس پرچیئرمین عدم اطمینان کا اظہارکرچکے ہیں ۔پاکستان اسٹیل ملز میں22 ارب کی کرپشن اورنقصانات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے گزشتہ دورحکومت میں سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لیا تھا لیکن4 سال کی مسلسل کوشش کے بعدایک ارب سے بھی کم کا ریفرنس دائرکیا گیا ۔
Load Next Story