دلہن نے جہیز میں ملنے والے 75 لاکھ لڑکیوں کی تعلیم پرلگادیے
دلہن انجلی کے والد کنورسنگھ پہلے ہی گرلز ہاسٹل کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے عطیہ کرچکے ہیں
بھارتی ریاست راجھستان میں دلہن نے اپنے جہیز کے لیے رکھے گئے 75 لاکھ روپے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے عطیہ کردیے۔
مقامی اخبار دانیک بھاسکر کے مطابق راجھستان میں دلہن نے شادی سے قبل والدین سے ایک انوکھی فرمائش کردی۔ برمار شہر کی انجلی کور نے اپنے والد کشور سنگھ کنود سے اس کی شادی کے لیے رکھے گئے 75 لاکھ بھارتی روپے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے وقف کرنے کی فرمائش کردی۔
راجھستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کوشاں انجلی کور نے اپنے والد سے مطالبہ کیا کہ وہ ا کے جہیز کے لیے رکھے گئے پیسوں سے لڑکیوں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کرادیں۔ کشور سنگھ نے اپنی بیٹی کو خواہش کو پورا کرتے ہوئے 75 لاکھ روپے گرلز ہاسٹل کی تعمیر کے لیے عطیہ کردیے ہیں۔
شادی کی رسومات سے فارغ ہونے کے بعد انجلی نے مغربی راجھستان کے مشہور مذہبی رہنما مہانت پرتاپ پوری کو ایک خط میں اپنی خواہش کا ذکر کیا، جنہوں نے انجلی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے کنیا دان میں اس خواہش کا اظہار کرنا بذات خود بہت قابل ستائش بات ہے۔
واضح رہے کہ انجلی کے والد کنورسنگھ پہلے ہی اس علاقے میں گرلز ہاسٹل کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے عطیہ کرچکے ہیں لیکن تعمیر مکمل کرنے کے لیے مزید 50 سے 75 لاکھ روپے درکار تھے اور فنڈز کی قلت ان کی بیٹی انجلی کے جہیز کی رقم سے پوری ہوچکی ہے۔