ڈی جی خانلوگ بیٹیوں کے جہیز ڈوبتے دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے

لوگ اپنے بچوں اور صرف قیمتی سامان کو لے کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگے


Numainda Express September 11, 2012
لوگ اپنے بچوں اور صرف قیمتی سامان کو لے کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگے، فوٹو : آئی این پی

نصف رات کو جب اچانک سیلابی ریلا ڈیرہ غازیخان میں داخل ہوا تو بیشتر افراد سو چکے تھے۔

تاہم سیلاب کی آمد کا سنتے ہی ہر طرف افراتفری مچ گئی۔ لوگ اپنے بچوں اور صرف قیمتی سامان کو لے کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگ پڑے۔ سیلابی پانی کئی افراد کی کل زندگی کا اثاثہ' کئی لڑکیوں کا جہیز اور دیگر سامان نگل گیا۔ لوگ اپنے قیمتی سامان کو برباد ہوتے دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے اور کئی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ کئی متاثرین ملتان' مظفر گڑھ سمیت مختلف شہروں میں اپنے عزیزوں کے ہاں منتقل ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں