کترینہ اپنی شادی پر کتنے لاکھ کی مہندی لگائیں گی قیمت سامنے آگئی

شادی کے موقع پر کترینہ کیف کے ہاتھوں پرسجنے والی مہندی کی قیمت سامنے آگئی۔


ویب ڈیسک November 26, 2021
کترینہ کیف کو مہندی شادی کے تحفے کے طورپردی جائے گی:فوٹو:فائل

SRINAGAR: کترینہ کیف اپنی شادی پرجومہندی لگائیں گی اس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے۔

بالی وڈ کی اسٹارکترینہ کیف اپنی شادی کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ کترینہ کیف اپنے یادگاردن پرہاتھوں میں جومہندی لگائیں گی اس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کوبھارتی شہرجودھ پور کی مشہورسوجت مہندی لگائی جائے گی جس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے۔ سوجت مہندی کا نمونہ کترینہ کیف کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ہاتھ سے تیار کی گئی مہندی میں کوئی کیمیکل شامل نہیں ہے۔

مہندی تیارکرنے والی کمپنی کے مالک نے کترینہ کیف کومہندی بطورتحفہ دینے کا اعلان کیا ہے جس کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی آئندہ ماہ راجھستان ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں