گوری خان نے آریان کے لئے لائف کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

آریان خان جیل سے رہائی کے بعد گم صم رہنے لگے ہیں۔


ویب ڈیسک November 26, 2021
آریان خان نے منشیات کیس میں 29روزجیل میں گزارے تھے:فوٹو:فائل

گوری خان نے اپنے بیٹے آریان خان کوافسردگی سے نکالنے کے لئے لائف کوچ کی خدمات حاصل کرلیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منشیات کیس میں 21روز جیل میں گزارکے رہائی پانے والے آریان خان گھرواپس آنے کے بعد سے خاموش رہنے لگے ہیں اوردوستوں سے ملنا اورباہرجانا ترک کردیا ہے۔

بیٹے کی حالت سے پریشان شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان نے آریان خان کومعمول کی زندگی میں واپس لانے کے لئے لائف کوچ آفرین خان کی خدمات حاصل کرلیں۔ آفرین خان 23سال کے آریان خان کوصدمے کی کیفیت سے باہرلانے کے لئے کاؤنسلنگ کریں گی ۔۔

آفرین خان بالی اسٹارزمیں بہت مشہورہیں اورانہوں نے طلاق کے بعد ریتھک روشن کوبھی مثبت رویے اپنانے اورڈپریشن سے نکلنے میں مدد کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں