مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگکشمیری نوجوان شہید

بھارتی فورسز کے مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے کشمیریوں کوگرفتارکرلیا گیا۔


ویب ڈیسک November 26, 2021
بھارتی فورسزکیخلاف کشمیری سڑکوں پرآگئے اوراحتجاج کیا:فوٹو:فائل

MUZAFFARABAD: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے راجوڑی کے علاقے میں کشمیری نوجوان کوفائرنگ کرکے شہید کردیا۔

بھارتی فورسزنےراجوڑی اورقریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی۔نوجوان کی شہادت کے بعد لوگ سڑکوں پرنکل آئے اورقابض بھارتی فوج کیخلاف احتجاج کیا۔بھارتی فورسزنے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کوگھروں میں واپس جانے پرمجبوراور متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔

بھارتی فوج گزشتہ چند روز میں15کشمیری نوجوانوں کوشہید کرچکی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں