
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے راجوڑی کے علاقے میں کشمیری نوجوان کوفائرنگ کرکے شہید کردیا۔
بھارتی فورسزنےراجوڑی اورقریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی۔نوجوان کی شہادت کے بعد لوگ سڑکوں پرنکل آئے اورقابض بھارتی فوج کیخلاف احتجاج کیا۔بھارتی فورسزنے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کوگھروں میں واپس جانے پرمجبوراور متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔
بھارتی فوج گزشتہ چند روز میں15کشمیری نوجوانوں کوشہید کرچکی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔