مذاکرات کا اگلا مرحلہ بہت مشکل ہوگا منور حسن

مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے عملی اقدامات کرنا ہونگے،مشیر خارجہ کا بیان افسوسناک ہے

امریکا کی موجودگی تک خطے میں امن ممکن نہیں، دھماکے کرانے والوں کا پتہ لگایا جائے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکمراں محبت کے زبانی دعوے کے بجائے مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلیے عملی اقدامات کریں۔

منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ عالمی اداروں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا ہے لیکن بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے، خالی یکجہتی کا دن منانے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا بلکہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا ہوگی، تمام پارٹیوں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا متفقہ فیصلہ کیا تھا، یہ درست ہے کہ اگلا مرحلہ بہت مشکل ہوگا، طالبان کی نامزد کردہ کمیٹی طالبان کی نہیں، صرف سہولت کار ہے، ایجنڈے کے نکات کی تیاری شروع ہو گئی، دیو بند مکتب فکر خصوصاً وفاق المدارس کو اس ٹیم میں ایک 2 ناموں کا مزید اضافہ کرنا چاہیے۔




انھوں نے کہا کہ امریکا کی موجودگی تک خطے میں امن نہیں ہو سکتا۔ انھوں نے مشیر خارجہ کے امریکا سے تحفظ کی ضمانت مانگنے کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نکل رہا ہے اور ہم اسے کہہ رہے ہیں کہ وہ نہ جائے، ہماری ایجنسیوں کو پتہ لگانا چاہیے کہ تازہ حملوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
Load Next Story