روس کے علاقے سائبیریا میں کوئلے کی کان میں دھماکا 52 افراد ہلاک
امدادی کاموں کے دوران 6 ریسکیو اہلکار ہلاک 11 کی حالت غیر ہوگئی
سائبیریا میں کوئلے کی کان دھماکے کے بعد دب گئی جس کے نتیجے میں 46 کان کن اور 6 ریسکیو اہلکار ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی سائیبیریا میں کوئلے کی کان میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس سے کوئلے کی کان بیٹھ گئی اور 90 کے قریب کان کن ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے کان میں 38 کان کنوں کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو ٹیم کے سربراہ نے بتایا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران 6 امدادی کارکن بھی زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 11 اہلکاروں کو حالت غیر ہونے کے باعث اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد افراد کو ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا ہے جن میں 52 افراد اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکے تھے جب کہ 49 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں 46 کان اور 6 ریسکیو اہلکار جب کہ زخمیوں میں 38 کان کن اور 11 ریسکیو اہلکار شامل ہیں۔ تاحال دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔