میکسیکو میں فیمینسٹ مارچ میں خاتون میئر پر حملہ 3 افراد ہلاک

حملے میں میئر کے دو گارڈز اور ریلی میں شامل ایک خاتون ہلاک ہوگئیں

گوائیماس کی میئر بھی ریلی میں شریک تھیں، فوٹو: فائل

KARACHI:
میکسیکو میں خواتین پر تشدد کیخلاف عالمی دن کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی میں شریک خاتون میئر پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اُن کے دو محافظ اور ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے عالمی دن پر گوائیماس شہر میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں شہر کی خاتون میئر کارلا کورڈووا نے بھی شرکت کی جو ملک بھر میں خاتون کے حقوق کی توانا آواز سمجھی جاتی ہیں۔


مارچ کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے ریلی میں داخل ہوکر میئر پر فائرنگ کی کوشش جسے ناکام بنانے کی کوشش کے دوران کارلا کورڈووا کے دو محافظ ہلاک ہوگئے جب کہ ریلی میں شریک ایک خاتون بھی فائرنگ کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئیں۔

تاحال کسی شدت پسند تنظیم نے میئر پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس شہر میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد سرگرم ہیں اور اپنی راہ میں رکاوٹ بننے والے سرکاری عہدیداروں کو نشانہ بناتے ہیں۔
Load Next Story