بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے قدم بڑھائے فضل الرحمن

جے یوآئی کی مجلس عاملہ کااجلاس آج ہوگا سیا سی صورتحال،عام انتخا با ت کی تیا ریوںپرغور ہوگا


Numainda Express September 11, 2012
جے یوآئی کی مجلس عاملہ کااجلاس آج ہوگا سیا سی صورتحال،عام انتخا با ت کی تیا ریوںپرغور ہوگا۔ فوٹو: ایکسپریس

پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین وجمعت علماء اسلام ف کے امیر مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے میںپس وپیش نہ کرے اوراس کوحل کرنے کے لیے صرف ایک قدم آگے بڑھائے۔

بھارتی وزیرتجارت آنندشرماکے حالیہ بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ ہم بھارتی لیڈروں بشمول وزیرتجارت آنند شرما اور وزیر خارجہ کرشنا کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے اس مرتبہ بھی کشمیرپرکوئی ہلچل نہیںہوئی۔ کشمیربنیادی تنازع ہے اورباقی سارے مسائل کی ماںہے۔

اگریہ حل ہوجاتاہے توباقی کئی مسائل خودبخودحل ہو جائیںگے اوراگریہ حل نہیںہوتاہے توہمارے سارے مذاکرات اور کوششیںناکام اورفضول ثابت ہوں گی۔ دریں اثنائجمعیت علماء اسلام ف کی مجلس عاملہ کااہم اجلاس پارٹی کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن کی صدارت میںآج اسلام آباد میںہوگا جس میںملک کی موجودہ سیا سی صورتحال اورآئندہ عام انتخا با ت کی تیاریوںکے حوالے غورکیاجا ئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں