حب میں دھماکا13زخمیاندرون صوبہ 4مسخ لاشیں ملیں3 قتل

چمن میں فائرنگ کے 2 واقعات، تحصیل مشکے سے نورمحمد قلات سے 3نوجوانوں کی لاشیں ملیں

حبکے علاقے باب بلوچستان کے قریببم دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی گاڑی۔ فوٹو: آن لائن

کوئٹہ اور اندرون صوبہ فائرنگ اور بم دھماکوں کے واقعات میں پولیس ہیڈکانسٹیبل سمیت تین افراد جاں بحق اور15زخمی ہوگئے۔

ایک شخص نے خودکشی کرلی گولیوں سے چھلنی اور تشدد زدہ چار لاشیں برآمدکرلی گئیں،چمن سے نمائندے کے مطابق چمن میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ، پہلا واقعہ بوغرہ روڈ پر پیش آیا جب پولیس حوالدار احمد علی سکنہ ساہیوال ڈیوٹی کی غرض سے پولیس لائن واقع بائی پاس سے چمن سٹی تھانے آرہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔


چمن ریلوے اسٹیشن کے قریب جھگی نشین ایک نوجوان بلاول کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کا نشانہ بناکر قتل کردیا ۔ سوراب میں ایک شخص سلطان احمد نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماۃ نگہت کو قتل کردیا بعدازاں خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عبداﷲ کو زخمی کردیا اور فرارہوگئے تحصیل مشکے میں انتظامیہ کو ایک شخص نور محمد کی تشدد زدہ لاش ملی۔ قلات سے40کلو میٹر دور محمد تاوہ کے کراس پر تین نوجوانوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئیں ان کی شناخت ہدایت اﷲ لانگو، سدھیر لانگو اورجمعہ خان کے نام سے کی تین افراد کے ہاتھ پائوں اورآنکھیں بندھی ہوئی تھیں۔

حب سے نمائندے کے مطابق سوموار کی شام بلوچستان کے صنعتی علاقے حب میں مقامی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی ملازمین کو لے کر جارہی تھی کہ جیسے ہی حب کے علاقے باب بلوچستان کے قریب پہنچی تو سڑک کے قریب زوردار دھماکا ہواجس سے گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت 13افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا دھماکے سے متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
Load Next Story