متحدہ کے کارکن سلمان کا قتل ایڈیشنل آئی جی نے تحقیقات کیلیے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی

واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی،شاہد حیات


Staff Reporter February 08, 2014
واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی،شاہد حیات، فوٹو: فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے متحدہ قومی موومنٹ کورنگی یونٹ کے کارکن محمد سلمان کے ماروائے عدالت قتل کی تحقیقات کیلیے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے اور اس میں ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ضلع ملیر عباس رضوی شامل ہیں جو واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی اور اگر اس میں کوئی پولیس افسر یا اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں